• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sugarcan Decide Set Up The Values

سندھ کے صوبائی وزیر برائے داخلہ و زراعت سہیل انور خان سیال کی سربراہی میں سال2017-18کیلئے گنے کے نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت، ڈی جی ایکسٹینشن و ریسرچ ، کین کمشنر،ملزمالکان،گنے کے کاشتکار، سندھ آبادگار بورڈ اور سندھ زرعی چیمبر کے نمائندگان نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر زراعت نے آباد گاروں اور ملزمالکان کے ساتھ طویل مشاورتی اجلاس کیا جس کے تحت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر یہ فیصلہ کیا گیا کہ گنے کا نرخ 182 روپے فی من مقرر کیا جائے گا اور مورخہ30 نومبر سے کرشنگ سیزن کا باقاعدہ آغاز بھی ہوجائے گا۔

اس موقع پرسہیل انور خان سیال کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے سندھ کے کاشت کاروں اور ملزمالکان دونوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی اتفاق ومشاورت سے گنے کا ریٹ طے کیا ہے اور عوامی منفعت کا پہلو ہم کو سب سے زیادہ عزیز ہے ۔

چیئرمین پی پی پی کی خصوصی ہدایت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیکر کرشنگ اور ریٹ کا مسئلہ حل کیا گیا ہے ۔

 

تازہ ترین