• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کوسی ٹی ایف 150 کی 10ویں بار کمانڈ کا اعزاز

پاک بحریہ نے دسویں مرتبہ کثیرالملکی ٹاسک فورس150کی کمانڈ کرنے کا اعزازحاصل کر لیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈ کی کامیاب تکمیل پر کثیرالملکی مشترکہ ٹاسک فورس150 کی کمانڈ رائل آسٹریلین نیوی کے حوالے کردی گئی ہے۔

تبدیلی کمانڈ کی تقریب ہیڈ کوارٹرزکمبائنڈ میری ٹائم فورسز بحرین میں منعقد ہوئی۔

کثیرالملکی مشترکہ ٹاسک فورس 150 خطے میں دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوںکے خلاف سرگرم عمل ہے۔

اس موقع پر ریئرایڈمرل نویدرضوی کا کہنا تھا کہ سمندر میں غیر قانونی سر گرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کے کلیدی کردارکے باعث اتحادی نیول فورسزسے تعلقات مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پاکستان ہمیشہ سے ثابت قدم اورپُر عزم ہے۔

کمانڈرکمبائنڈ میری ٹائم فورسزوائس ایڈمرل جان ایقولین کا کہنا تھا کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے مقاصد کے حصول میں پاکستان نیوی کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

تازہ ترین