سرگودھا میں اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، بہتر ہے اب سزائیں دیں اور جان چھوڑیں۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیے۔
اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا تک بچے بچے کو دسترس حاصل ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں اب نجی تقریبات سے بھی ویڈیوز کا وائرل ہونا عام روایت بن گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے وسطی اضلاع میں رات کو بارش کا امکان ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 34 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فرانس میں گینگ نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قیدی وین میں موجود منشیات کے 'The Fly' نامی سب سے بڑے اسمگلر کو چھڑا لیا، واقعہ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے ایک اور سینئر افسر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف (Yuri Kuznetsov) ایک ماہ کے دوران دوسرے بڑے افسر ہیں جنہیں اس الزام کا سامنا ہوا ہے۔
ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں۔
قصور کے علاقے چونیاں میں دریائے ستلج میں ڈوبنے والی کراچی فیملی کے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران زخمی شہری نے بھی ملزمان پر فائرنگ کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ کافی اچھا رہا لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، کوشش کروں گا کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کروں۔
دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ بنانے کے الزام میں 3 افراد ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کردیے گئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف ہتک عزت کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتادیا۔