سرگودھا میں اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ 12 پیٹرول پمپ اور غیرقانونی پیٹرول ایجنسیاں سیل کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دوران کارروائی سرکاری افسران اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، 130 سے زائد افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد پیٹرول پمپ مالکان اور منی ایجنسیاں اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
دوسری جانب پیٹرول و ڈیزل ڈیلرز نے کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی نوٹس کے کریک ڈاؤن کر کے زیادتی کی گئی ہے۔