سندھ ہائیکورٹ نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے امریکا سے 7 ارب روپے کے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن سے متعلق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
دورکنی بینچ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے معاہدے"لیٹس گرلز لرن" اور فنڈز کی تفصیلات 23جنوری تک طلب کرلیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور دیگر کو خط لکھ دیئے ہیں جواب کا انتظار ہے ۔
درخواست گزار کاکہنا تھا کہ مریم نواز نے جون 2016ء میں اس وقت کی امریکی خاتون اول مشل اوباما کے ساتھ امریکا میں "لیٹس گرلز لرن" مہم کا اعلان کیا گیا ۔
درخواست 2 لاکھ لڑکیوں کی تعلیم اور بہبود کا معاہدہ سرد خانے کی نذر ہوگیا، نیب سے 7 ارب روپے کے فنڈزکی تحقیقات کرائی جائے ۓ۔
مریم نواز نے سرکاری عہدے کی بغیر کس حیثیت میں معاہدہ کیا،درخواست میں وفاقی وزارت خزانہ ، مریم نواز اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔