لاہور(صباح نیوز)لندن سے وطن واپسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اولڈ ایئرپورٹ لانج پر مختصر ملاقات ہوئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کولاہور کے اولڈ ایئرپورٹ لانج میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی مختصر ملاقات ہوئی، جس میں شریف برادران نے سیاسی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد جار ہے تھے عین اسی وقت شہباز شریف اپنا دورہ لندن اور ترکی مکمل کرکے لاہور ائیر پورٹ پہنچے تھے۔ اولڈ ایئرپورٹ لانج پر شریف بر اد ر ا ن کی مختصر ملاقات کے دوران شہباز شریف نے ترکی اور لندن کے دوروں پر نواز شریف سے تبادلہ خیال باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ، اس موقع پر مریم نواز بھی مو جو د تھیں۔