• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق بات کہنے کی ہمت ہونی چاہیے،مریم نواز

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ حق کی بات کرنے کی ہمت رکھنی چاہیے اور حق کی بات کرتے ہوئے ڈرنا نہیں چاہیے۔مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ منگل کے روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے نیب ریفرنسز کی سماعت میں پیش ہوئیں۔سماعت کے بعد احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں کی جانب سے ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کا نام گیارہ طاقتور خواتین کی فہرست میں آیا ہے اس پر آپ کیا کہیں گی اس پر مریم نواز کاکہنا تھا کہ حق کی بات کہنے کی ہمت رکھنی چاہیے اور ڈرنا نہیں چاہیے۔
تازہ ترین