• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم نوازپروٹوکول معاملہ ، وفاق اور صوبائی حکومت کا جواب داخل نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

لاہور (نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو پروٹوکول دینے کے معاملہ پر وفاق اور صوبائی حکومت کا جواب داخل نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نےسخت برہمی کا اظہار کیا، آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کی ہدائت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواستگزار تحریک انصاف کی رہنماء عندلیب عباس کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل دیا ،سابق وزیر اعظم نہ صرف پروٹوکول لے رہے ہیں بلکہ غیر قانونی طور پر پنجاب ہاوس کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کیلئے بھی استعمال کر رہے ہیں، نواز شریف اور ان کی بیٹی کے پروٹوکول کے ساتھ 40 گاڑیاں ہیں جو کہ عوام کے پیسے کا ضیاع ہے، جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کے پروٹوکول کی مد میں اب تک 28لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں لہذا عدالت نواز شریف سے پروٹوکول واپس لینے اور پنجاب ہاوس میں میٹنگز کرنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔
تازہ ترین