• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران مانتے ہیں آف شور کمپنی انکی ہے، عدالت نہیں مانتی،مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان مانتے ہیں آف شور کمپنی ان کی ہے پر عدالت نہیں مانتی،نواز شریف کیس کافیصلہ دنوں میں کیا گیا ، عمران اور جہانگیر ترین کے کیس میں کسی کو دلچسپی ہی نہیں تھی۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس نے وعدے پورے کیے وہ صادق و امین ہے یا وہ جس کی بات اس کے گھر والے بھی نہیں مانتے ،عمران خان سے کہا گیا کہ وہ جتنے بھی جھوٹ بولیں، عوام کی نظر میں ہونہ ہو، ہماری نظر میں صادق و امین ہو۔

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا خوف سازشیوں کو دن رات کھائے جارہا ہے ، یہ کیسی نااہلی ہے کہ رائیونڈ میں بیٹھے نواز شریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں ، عمران خان چار سال سے رو رہے ہیں، روتے ہی رہیں گے ، جیسے جیسے شیر آگے بڑھے گا اُن کا رونا تیز ہوتا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کے خوف سے اتحاد بن رہے ہیں اور ٹوٹ رہے ہیں ، جو ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار نہیں ، نوازشریف کی مخالفت میں انھیں بھی اکٹھا بیٹھنا پڑرہا ہے ، نواز شریف کے خلاف پیش کردہ گواہوں کو یہ ہی نہیں پتا کہ وہ کیا گواہی دینے آئے ہیں، گواہ کہتے ہیں کہ انھیں یہ کاغذات پکڑائے گئے ہیں۔

تازہ ترین