سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جلاوطنی اب منتخب نمائندوں کا نہیں آمروں اور جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا مقدر ہو گی ۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوازشریف سعودی عرب سے معاملات طے کرکے دوبارہ جلاوطنی اختیار کرسکتے ہیں۔
جریدے نے مزید کہا کہ نوازشریف پر دبائو ڈال کر شہبازشریف کو جانشین نامزد کرایا گیا ہے ۔
اپنے ردعمل میں مریم نوازنے کہا کہ جلاوطنی اب منتخب نمائندوں کا نہیں آمروں کا مقدر ہو گی ۔