لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کے منتخب نمائندے کہیں نہیں جا رہے۔ برطانوی جریدے کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ جلاوطنیاں اب عوام کے منتخب نمائندوں کا نہیں، آمروں اور جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا مقدر ہوں گی، انشا اللہ۔واضح رہے کہ برطانوی اخبار دی ٹائمز میں لکھے گئے آرٹیکل کے مطابق نوازشریف احتساب عدالت میں اپنے خلاف کر پشن ریفرنسز ختم کرنے کے بدلے ملک اور سیاست دو نو ں کو خیر باد کہنے پرتیارہیں۔