سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کی ضمانت منظور ہونے پر انہیں ’لاڈلہ ‘کہہ کر تنقید کی ۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی ضمانت منظور کی تو مریم نواز نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ لاڈلے کی ضمانت نہیں ہوگی تو اور کس کی ہوگی ؟
انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان کتنے صادق اور امین ہیں ، ان کی بیٹی سے پوچھیں ۔
مریم نواز نے اس موقع پر شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق قیاس آرائیوں پر بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔