• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم اور صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی، 2،گواہوں کے بیانات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی فیملی کے خلاف تین احتساب ریفرنسز کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔بدھ کواحتساب عدالت میں استغاثہ کے دو گواہ پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کرایا جن پر وکلا صفائی نے جرح کی۔ آئندہ سماعت پر فاضل عدالت نے استغاثہ کے مزید چھ گواہوں کو طلب کرلیا ہے جن میں عمر دراز ،محمد تسلیم، زبیر، ریحان اور سدرہ منصور شامل ہیں تمام گواہ تینوں ریفرنسز میں الگ الگ بیانات قلمبند کرائیں گے۔گیارہ صفحات پر مشتمل دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں جبکہ گواہ زاور منظور نے چار صفحات پر مشتمل لندن کوئین بنچ کا حکم نامہ بھی جمع کرایا۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف،انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔نواز شریف کی پیشی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق، پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر سینیٹر بیگم نزہت صادق، وفاقی وزیر دانیال عزیز، سینیٹرپرویز رشید، وزیر مملکت طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، مریم اورنگزیب، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک، سینیٹر آصف کرمانی اور وکلاء کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھی۔ نواز شریف کی آمد پر ناکے پر موجود کارکنوں نے وزیراعظم نوازشریف اور حاضر حاضر لہوہمارا کے نعرے بلند کرکے ان کا استقبال کیا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو استغاثہ کے گواہ محمد تسلیم نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ وہ کمشنر ان لینڈ ریونیو دفتر میں تعینات ہے کمشنر ان لینڈفضہ بتول کے حکم پر نیب آفس راولپنڈی میں 21 اگست کو پیش ہوا اس موقع پر جہانگیر احمد بھی موجود تھے۔
تازہ ترین