کوئٹہ کے علاقے نواکلی کے فیز ون سے 14 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواکلی کے فیز ون کے رہائشی افیسر خان نے زرغون آباد تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کی 14سالہ بیٹی گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکی کا دماغی توازن درست نہیں ہے، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی ہے۔