• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے پاکستان پیپلز پارٹی سے اتحاد کرلیا

Ppp Parliamentarians Alliance With Pakistan Peoples Party

آصف زرداری نے اپنی جماعت پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی سے اتحاد کر دیا، دونوں جماعتیں اب پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے تیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی، دونوں پارٹیوں کے اتحاد کی درخواست الیکشن کمیشن نے منظور کر لی۔

پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کے مطابق الائنس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ دونوں جماعتیں پاکستان پیپلزپارٹی کےنام اور تیرکےنشان پرالیکشن لڑیں گی۔ اس سے پہلے تیر کا نشان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کو الاٹ کیا گیا تھا۔

فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں ایک نشان پر الیکشن لڑنے کی درخواست دی گئی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین میں ضم نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین