کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سول ہسپتال کوئٹہ میں امراض قلب کا ایک اور یونٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے صوبائی حکومت نے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے سول ہسپتال میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک اور امراض قلب یونٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے ، سول ہسپتال میں موجود امراض قلب کا یونٹ مریضوں کے لئے نا کافی تھا اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے امراض قلب کا ایک اور یونٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔