کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نےکوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتا ر کر کے بھاری مقدار میں افیون اور چرس قبضے میں لے لی اے این ایف ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نےمغربی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئےایک منشیات فروش نور محمد کو گرفتار کر کے پانچ کلو چرس قبضے میں لے لی جبکہ قلعہ عبداللہ کی تحصیل دوبندی کے پہاڑی علاقے سے25کلوگرام افیون اور قلعہ عبداللہ ہی کے علاقے کلی دولنگی میں کارروائی کر تے ہوئے703 کلوگرام افیون اور 58 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔