لاہور (نمائندہ جنگ) نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجا ب میں 21 اضلاع کے عدالتی سربراہان کو تبدیل کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے جاری ہونیوالے نو ٹیفکیشن کے مطابق قیصر نذیر بٹ لاہور سے ملتان ہائیکورٹ بنچ ایڈیشنل رجسٹرار،عابد رضوان عابد ملتان سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ایڈیشنل رجسٹرار اور شیخ خالد بشیر گوجرانوالہ سے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کر دیاجبکہ واقل حسن چوہان اٹک سے لاہور ہائیکورٹ، سہیل ناصر راولپنڈی سے لاہور ہائیکورٹ، محمد اسلم جہلم سے لاہور ہائیکورٹ،بشریٰ زمان گوجرانوالہ سے لاہور ہائیکورٹ، جاوید الحسن چشتی منڈی بہاوالدین سے لاہور ہائیکورٹ،رائے ایوب اوکاڑہ سے لاہور ہائیکورٹ، ملک منیر حمد جوئیہ لودھراں سے لاہور ہائیکورٹ، عبدالرشید بہاولنگر سے لاہور ہائیکورٹ، اشتر عباس شیخوپورہ سے منڈی بہا ؤ الدین، سہیل اکرام لاہور سے اٹک، خالد نواز لاہور سے راولپنڈی، عرفان احمد سعید گوجرانوالہ سے جہلم، نذیر احمد گجانہ لاہور سے گوجرانوالہ، ریحان بشیر ساہیوال سے شیخوپورہ،پرویز اسماعیل جوئیہ راولپنڈی سے اوکاڑہ، راجہ پرویز اختر راولپنڈی سے بہاولنگر،محمد سلیم لاہور سے مظفر گڑھ، نعیم ارشد کو ملتان سے لودھراں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن تعینات کر دیا گیا۔