بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم کنگ کی کاسٹ میں ارشد وارثی شامل ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 56 سالہ ارشد وارثی اور شاہ رخ خان کافی عرصے سے دوست ہیں لیکن فلم انڈسٹری میں پہلا موقع ہے دونوں ایک فلم میں یکجا ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ارشد وارثی کو کنگ فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے، اُن کا کردار اہم ہے لیکن اس کی تفصیل تاحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔
اس سے قبل 2005ء میں شاہ رخ خان نے ارشد وارثی کی فلم کچھ میٹھا ہوجائے میں مہمان کردار نبھایا تھا ۔
بالی ووڈ بادشاہ کی فلم ’کنگ‘ گزشتہ سال اپنے اعلان سے خبروں کی زینت بن رہی ہے، بھارت کے ساتھ دنیا بھر میں مداح اس کے منتظر ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کی صاحبزادی سہانا خان بھی ہیں، او ٹی ٹی پر دی آرچز سے اپنا ڈیبیو کرنے والے اداکارہ کی کنگ پہلی فلم ہے۔
کنگ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں، جنہوں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بھی بنائی تھی، فلم میں ابھیشیک بچن اور ابھے ورما بھی شامل ہیں۔