• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

لاہور(آئی این پی ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا تے ہوئے کہا ہے کہ ،آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کے شکر گزار ہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 روز میں فیصلہ کیا جائے۔ ہفتہ کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ زینب قتل کیس میں ملزم کو پکڑنے پر انسپکٹر جنرل( آئی جی)پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کے شکر گزار ہیں۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 روز میں فیصلہ کیا جائے۔
تازہ ترین