چیف جسٹس سپریم کورٹ نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس لےلیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ایک ہفتے میں رپورٹ دیں کہ کتنے بندے مارے۔
صاف پانی کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس لیا۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ لاہور رجسٹری میں سماعت کررہا ہے۔
صوبائی وزیر رانا مشہود کے روسٹرم پر آنے پر چیف جسٹس پاکستان کا اظہار برہمی کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےساتھ آنے والے وزراسن لیں عدالت میں پھرتیاں نہ دکھائی جائیں۔
واضح رہے کہ جسٹس میاں ثاقب نثار کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران شہری نقیب اللہ کی ہلاکت کا بھی ازخود نوٹس لے چکے ہیں۔