• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس یاور علی نے انتظامی کمیٹی کو بحال و متحرک کردیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس یاور علی نے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کو بحال و متحرک کردیا ہے۔جبکہ بار اور بنچ کے تعلقات کو بہتر بنانےکیلئےکمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔جس کےسربراہ جسٹس انوار الحق ہوں گے۔کمیٹی میں جسٹس شہباز علی رضوی بھی شامل ہیں۔کمیٹی کے قیام کا مقصد بار اور بنچ کے تعلقات کو بہتر کرکے انصاف کی فراہمی کےعمل کو بہتر کرنا اور بلا تعطل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق بار اور بنچ کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج متوقع ہے۔جس کے بعد جسٹس انوار الحق تمام ڈویژنل ہیڈ کورارٹرز اور ضلعی عدالتوں کا دورہ کرکے بار اور بنچ کے تعلقات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا اغاز کریں گے۔جسٹس شہباز علی رضوی جنوبی پنجاب کا دورہ کرکے بار اور بنچ میں بہتر تعلقات کیلئےکام کریں گے۔
تازہ ترین