آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں زیر سمندر ایک قدیم ترین آتش فشاں پھٹنے کو تیار ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں 10 کروڑ لوگوں کو ہلاک کرنے کی طاقت موجود ہے۔

x
Advertisement

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ آتش فشاں 7300 سال قبل بھی پھٹا تھا۔

پھٹنے سے قبل پیدا ہونے والے ابھار کا پھیلائو تقریباً 10 کلومیٹر ہے جبکہ یہ 1968 فٹ بلند ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں 32 مکعب کلومیٹر لاوا موجود ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ آتش فشاں بغیر وارننگ کے کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس کے نتیجے میں دس کروڑ لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں اور آتش فشاں کے دھویں کی وجہ سے مصنوعی انداز سے سردی شروع ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آتش فشاں کے نتیجے میں سونامی بھی آ سکتی ہے جو جنوبی جاپان اور چین کے علاقے تائیوان کو متاثر کر سکتی ہے، لہریں شمالی اور جنوبی امریکا تک جا سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کوبے یونیورسٹی کے کوبین اوشن باٹم ایکسپلوریشن سینٹر (کوبیک) کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں تصدیق کی گئی ہے کہ 7300 قبل یہی لاوا پھٹنے کے نتیجے میں جنوبی جاپان میں قدیم ترین جومون تہذیب صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھی۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں