کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر تے ہوئےگاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ مسروقہ پک اپ اورموٹرسائیکل برآمد کرلی پولیس کے مطابق کوئٹہ پولیس نےشہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر تے ہوئےگاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے تین کارندوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی پک اپ اور چوری ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔