حب(نامہ نگار)وفاقی وزیرمملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل جام آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی نے دریجی میں تیل تلاش کرنے والی کمپنی کے بیس کیمپ پروجیکٹ کامعائنہ کیا،اس موقع پر انہیں پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمملکت پٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال خان نے تحصیل دریجی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاجام آف لسبیلہ حب سے ایک بہت بڑے قبائلی عمائدین وسیاسی شخصیات کے قافلے کے ہمراہ دریجی کے علاقے سوڑھ پہنچے جہاں پرتیل تلاش کرنے والی کمپنی کے بیس کیمپ پروجیکٹ کادورہ کیا۔جہاں پرپی پی ایل کےسہراب بیگ نے وفاقی وزیرمملکت جام کمال خان کو پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پرسینئرمنیجرپی پی ایل انورفرید،منیجرکمیونٹی منیرکمال اور چینی انجینئرزبھی موجودتھے۔پروجیکٹ کے حکام کی جانب سے وفاقی وزیرکے اعزازمیں پارٹی بھی دی گئی بعدازاں جام کمال خان نے دریجی کے علاقے لوہی کا دورہ کیاجہاں پرضلع کونسل لسبیلہ کے ممبر احمدخان جمالی نے جام آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی کے اعزازمیں ظہرانہ دیاجس میں چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردارغلام اکبرشیخ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سرداررسول بخش برہ، ممتازقبائلی شخصیت وڈیرہ محمدحسن جاموٹ،ممبرضلع کونسل لسبیلہ عبدالرشیدپھورائی،ممبرضلع کونسل لسبیلہ جمیل احمد باریجہ،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وندرمحمداسلم سوری،وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب محمدیوسف بلوچ،قبائلی شخصیات وڈیرہ خالدجاموٹ ،سردارغلام سرورچنہ،میرفتح جاموٹ،محمدعظیم سیاں،محمداسماعیل برہ، محمدعمرلاسی،گل محمدجاموٹ،وڈیرہ مولابخش جاموٹ، سردار علی اکبر آچرہ، محمدسلیم جاموٹ،نورخان موندرہ، نواز علی لاسی،عبداللہ شاہوک،حاجی دھنی بخش جاموٹ، منوج کمار،غلام رسول بندیچہ، ممتاز مگسی، شبیر ساجدی، رئیس انورمسعود،حبیب اللہ شاہوک،محمدابراہیم سیاں، عبدالستار عاربانی، عامرگونگو،فیروزجمالی،منشی نوازعلی جمالی، محمد رمضان شاہوک، ماسٹر احمد جمالی،میرخان جمالی سمیت دیگر نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرممبرضلع کونسل لسبیلہ احمدخان جمالی نے وفاقی وزیرمملکت جام کمال خان کو عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔جام کمال خان نے کہاکہ عوامی مسائل کوفوری حل کیاجائےگا وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جام کمال خان نے موقع پرہی کئی مسائل کے حل کے احکامات بھی صادرکئے۔