• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ میں تقریبا 50 ہزار چوہوں کی موجودگی کا انکشاف

Presence Of About 50 Thousand Mice In The Parliament Revealed

پارلیمنٹ لاجز، پرائم منسٹر ہائوس اور ایوان صدر بھی چوہوں کے وار سے محفوظ نہیں،پارلیمنٹ میں تقریباً50ہزار چوہے موجود ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو بتایا گیا کہ صرف پارلیمنٹ میں چوہوں کی تعداد 50ہزار ہے، پارلیمنٹ لاجز ، پرائم منسٹر ہاوس اور ایوان صدر کے چوہوں کی تعداد ان سے الگ ہے۔

پارلیمنٹ ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی موجودگی کا انکشاف کئی ہوچکا ہے لیکن ان کا خاتمہ کیسے ہو؟اس کے لئے سروے کراویا گیا کئی نئے انکشافات سامنے آئے ۔

چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر کے مطابق پارلیمنٹ کےکمروں،کیفے ٹیریا میں بھی چوہے موجود ہیں،جنہیں مارنے کے لئےگولیاں استعمال کیں ،لیکن کچھ دن کےبعد پھر چوہے نکل آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت کے کہنے پر پارلیمنٹ میں چوہوں کی موجودگی پر سروے کیا، چوہوں کے خاتمے کے لیے ریسرچ کا منصوبہ بنایا ہے۔

چیئرمین کمیٹی شاکر بشیر نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اپنے کمرے میں چوہے مار دوائی ڈالی توچند روز ہی سکون سے گزرے ۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ کورنگی کراچی کے پولٹری فارمز میں چوہوں کے کاٹنے سے بڑی تعداد میں مرغیاں زخمی ہوئیں اور مر بھی گئیں ،ملک میں 30 فیصدا ناج چوہوں کی وجہ سے خراب ہورہا ہے ۔

تازہ ترین