• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں سالانہ انٹرنیشنل جیولری شو 2018ء کا انعقاد کیا گیا جس میں بیش قیمتی زیورات شائقین کے سامنے پیش کیے گئے۔

چین کے زیرِ انتظام ہانگ کانگ میں جیولری فیسٹیول کا آغا زہو گیا ہے، اسی سلسلے میں شائقین کے سامنے بیش قیمتی زیورات بھی پیش کیے گئے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

چار روز تک جاری رہنے والے سالانہ جیولری شو میں کئی ممالک کے ہزاروں نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں جس کے جوش و خروش کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ابھی ڈائمنڈ، جیم اینڈپرل شو کے شروع ہونے میں ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت ہے تاہم تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔

منتظمین نے چند مشہور برانڈز کے زیورات کی جھلک وزیٹرزکے سامنے پیش کی جس کی چمک دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

آنکھوں کو خیرہ کرتی بیش قیمتی جیولری اورہیروں سے سجے زیورات کی سج دھج کی یہ جھلک ہی خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی دکھائی دے رہی ہے جن کے ایسے کئی ڈیزائن بھی موجود ہیں جن کی انفرادی قیمت کئی ملین ڈالر تک ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ ایکسپوسینٹر میں یہ بین الاقوامی زیورات کا میلہ آج سے شروع ہو کر 3مارچ تک جاری رہے گا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین