مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کے ساتھ اللّہ کی مدد ہو اس کو دنیا کی کوئی طاقت، کوئی سازش نہیں روک سکتی، روک سکو تو روک لو۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان کو سیلیوٹ کرتی ہیں ، ن لیگ کے ارکان نے سیاست کی روایت بدل دی۔
مریم نواز نے کہا کہ لیگی ارکان نے پارٹی اور نوازشریف کا ڈٹ کر ساتھ دیا ، وہ نہ ڈرے نہ پیچھے ہٹے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا نام اور نشان چھین لیا گیا ، لیکن سینیٹ انتخاب ہر اس امیدوار نے جیتا جو نواز شریف کا انتخاب تھا ۔