• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی: لاہور کو اسلام آباد کے ہاتھوں6 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا 18واں میچ ، جو دبئی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جارہا تھا۔ میچ میں اسلام آباد نے لاہور کو 6وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

اسلام آباد نے لاہور کے 164 رنز کا ہدف با آسانی4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،کپتان اسلام آباد،مصباح الحق نے18گیندوں پر 12رنز ایک چوکے کی مدد سے اسکور کرکے صاحبزادہ فرحان 3رنز کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔


اسلام آباد کے لیوک رونکی اپنی زبردست بیٹنگ کی بدولت میچ آف دی میچ قرار پائے گئے،جنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز کے خلاف دوسری فتح حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور 41گیندوں پر 6چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 77رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور میچ کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔

یونائیٹڈ کی اننگز میں دیگر نمایاں کاکردگی دکھانے والے بیٹسمین میں شاداب خان 32، جے پی ڈومنی 21اور آصف علی 7رنز بنا سکےجبکہ لاہور قلندرز کے بولرز کی جانب سے سنیل نارائن نمایاں رہے ۔

انہوں نے اپنے مقررہ 4اوورز میں28رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، انہوں نے بل ترتیب جے پی ڈومنی پھر آصف علی اور پھر آخر میں لیوک رونکی کو آئوٹ کیا۔

دبئی: لاہور کواسلام آبادکے ہاتھوں6 وکٹوں سے شکست
لیوک رونکی اننگز کے دوران اسٹروک کھیلتے ہوئے 

اس سے قبل میچ میں اسلام آباد کے اوپنرز نے ٹیم کو قلندرز کے 164رنز کے ہدف کے تعاقب میں مثبت آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 115رنز اسکور کرکے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا۔

اسلام آباد کی جانب سےآئوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین جے پی ڈومنی تھے ، وہ17گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکے کی مدد سے 21 رنز اسکور کرسکےتاہم انہیں سنیل نارائن نے آئوٹ کیا اور ان کا کیچ برینڈن مکولم کے حصے میں آیا۔

اسلام آباد کے لیوک رونکی اپنی گزشتہ اننگز کو سامنے رکھتے ہوئے ، آج بھی زبردست بیٹنگ کی ،انہوں نے اب تک 29گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 66رنز اسکور کیے، جس میں انہوں گرائونڈ کے چاروں اطراف خوبصورت اسٹروکس کھیلے ۔


اس جیت کے ساتھ اسلاآباد یونائیٹڈ کےٹورنامنٹ میں 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں، جس میں انہوں نے 6 میچ کھیل کر 4 میچ اپنے نام کیے جبکہ 2 میں اسے شکست ہوئی تاہم قسمت نے آج بھی لاہور قلندرز کا ساتھ نہ دیا ،اسے پھر شکست دے ہاتھ دھونا پڑا ۔

اب تک انہوں نے 6 میچ کھیلے اور اتنےہی میچوں میں ہار ہی صرف قلندرز کامقدر بنی ہےاور آج کی ہار کے ساتھ لاہور قلندرز کے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے چانس بہت کم ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین