• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت مہان کی پولیس بھی مہان ،کرناٹکا میں پولیس اہلکاروں کی حراست سے دوملزم فرار ہوگئے۔

یوں تو بھارت مہان کی مہانتا کے کئی قصے آپ نے سنے ہوں گے لیکن جیسا ملک ہے ویسی ہی وہاں کی پولیس ہے۔

بھارت: کرناٹکا پولیس کی حراست سے دوملزم فرار

یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا میں اُس وقت پیش آیا جب دو ملزم پولیس حراست سے با آسانی فرار ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو پولیس اہلکار ملزمان کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کیلئے لے کر گئے جس کے بعد دونوں ملزمان نے موقع کا فائدہ اُٹھایا اور پولیس اہلکاروں کے سامنے اسپتال سے فرار ہوگئے۔

بھارت: کرناٹکا پولیس کی حراست سے دوملزم فرار

رپورٹ کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین