• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، دانیال اور سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت درخواستیں مسترد

نواز شریف، طلال اور سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔ خواجہ سعد رفیق اوردانیال عزیز کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عدالت نہیں سمجھتی کہ جو مواد پیش کیا گیا وہ توہین عدالت سے متعلق ہے شاید اس معاملے میں حد کراس نہیں ہوئی، کسی اورموقع پراس سےزیادہ ہوئی ہو۔

سماعت کے دوران درخواست گزار شیخ احسن الدین نے کہا کہ نوازشریف نے کہا عدالت کا فیصلہ 20کروڑ عوام کی توہین ہے۔

اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا پارٹی نے 20کروڑ ووٹ لیے تھے؟ عدالتی تحمل بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی تحمل کی بھی ایک خاص حد ہوتی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کی حد سے ہماری حد زیادہ ہے۔

درخواست گزار شیخ احسن الدین نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی ریلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سکینڈلائز کیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے کہا یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ صادق اورامین کا تماشا لگا تومعاملہ بہت دورتک جائیگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسے بیانات کو ہم در گزر کر رہے ہیں، کئی چیزیں اس سے بڑی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین