• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ سید زمان خان کی صحت یابی کے لئے دعائوں کی اپیل

لوٹن (پ ر) لوٹن کے ممتاز سماجی رہنما مسلم لیگ (ن) کے صدر راجہ سید زمان خان گزشتہ کئی ہفتوں سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی جلد صحت یابی کیلئےخصوصی دعا کی اپیل کی گئی ہے مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے ہسپتال جاکر ان کی عیادت کی اور صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی، لوٹن کے سابق میئر کونسلر محمد ریاض بٹ نے راجہ سید زمان خان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔(تصویر صفحہ 7پر ملاحظہ کیجئے)
تازہ ترین