• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس پارٹی کا سربراہ بے شرم ہو، ترجمان میں شرم کہاں سے آئیگی،عابد شیرعلی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق فواد چوہدری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے جس لیڈر کو خواتین کی عزت کرنی نہ آئے اسکے ترجمان بھی فواد چوہدری جیسے ہوتے ہیں،فواد چوہدری عمران خان سے پوچھیں انکے کتنے بچے اور کتنی بیویاں ہیں؟انکا تعلق دراصل اس جماعت سے ہے جسکا سربراہ اپنی بیٹی کو قبول کرنے کی ہمت نہیں رکھتا، عابد شیر علی نے کہا فواد چوہدری جیسی گھٹیا سوچ رکھتے ہیں ویسے ہی ترجمانی کرتے ہیں، دوسروں کی بیٹیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شرم آ نی چاہئے،مگر فواد چوہدری میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ،جو بات انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں کہی اپنی بیٹی کے بارے میں میں بھی یہی سوچ رکھتے ہیں، انہوں نے کہامریم نواز بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہے اور ایمپائر کی انگلی کا انتظار کرنیوالوں کا مقابلہ کرسکتی ہے ، سیاستدانوں کو سیاست پر ہی بات کرنی چاہیے،جب کسی کی بیٹی کے اوپر ایک انگلی اٹھائیں گے،تو باقی انگلیاں آپ کی طرف آئینگی،مگرجس پارٹی کا سربراہ بے شرم ہو،اسکے ترجمان میں شرم کہاں سے آئے گی۔
تازہ ترین