• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن: کلثوم نواز دوبارہ اسپتال میں داخل

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو ایک مرتبہ پھر لندن کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو طبیعت خراب ہونے کے باعث چیک اپ کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، جہاں اسپتال کے ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کی حالت کے پیش نظر انھیں اسپتال میں فوری طور پر داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں کلثوم نواز کے مختلف ٹیسٹ لئے جائیں گے جن کے نتائج کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا، تاہم ان کی اس وقت کی صحت درست نہیں ۔

لندن کے اسپتال میں بیگم کلثوم نواز کے دونوں صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز دونوں اپنی والدہ کے ہمراہ تیماری داری کیلئے اسپتال میں موجود ہیں۔

تازہ ترین