• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دورِ جدید میں ہر شے ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے معمولاتِ زندگی میں جدیدیت اس قدر غالب دکھائی دیتی ہے کہ اب تو بچے بھی ایسے گیمز کھیلتے دکھائی دیتے ہیں جوبڑوں کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں اپنی نوعیت کا ایک ایسا ہی انوکھا فیوچر پارک بنایا گیا ہے جہاں موجود گیمز کسی جادوئی دنیا کی طرح یقیناًآپ کو حیران کر دینگے۔

ٹیبل پر روشنیوں میں اڑتے پرندے کو پکڑنا ہو یا پھر دلکش گاؤں کی تعمیر، روشنیوں سے سجی پہل دوج ہو یا پھر گمشدہ سورج کو اس کی منزل ہر پہنچانا ہو،ریلوے اسٹیشن کی تعمیر ہو یادیوہیکل رنگین گیندوں کو ایک جگہ جمع کرنا ہو، یہاں تک کہ شہر کی حفاظت پر مامور ڈریگن بھی اس فیوچر پارک میں اپنے ننھے کھلاڑیوں کے ساتھ ایڈونچر کے لئے تیا رہے ۔

اس فیوچر پارک کے منتظمین کے مطابق یہاں بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے ٹیکنالوجی سے لے کر سائنس، ہسٹری ،آرٹ اورادب سمیت کئی ایسی فیلڈز ہیں جو بچوں کے لئے معلومات کا سبب بھی بنیں گی۔

تو جناب پھر دیر کس بات کی ٹکٹ کٹائیں اوراپنے بچوں کو لے کے جنوبی افریقہ کے ا س انوکھے فیوچر پارک میں پہنچ جائیں۔