• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل کیس : مطلوب ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

مشال قتل کیس : مطلوب ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

مشال قتل کیس میں مطلوب ایک اور ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کیس میں مطلوب ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اشتہاری ملزم صابر مایار گزشتہ گیارہ ماہ سے مفرور تھا۔ ڈی پی او کے مطابق کیس میں ایک مطلوب ملزم اسد کاٹلنگ تاحال روپوش ہے جس کی گرفتاری کےلیے کارروائیاں جاری ہیں۔


تازہ ترین