• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبکستان :شادی کی تقریب میں 150 سے زائد مہمان بلانے پر پابندی کا فیصلہ

اشقند(جنگ نیوز)ازبکستان کی حکومت نے شادی کی تقریبات کو پرتعیش بنانے اور 150سے زائد مہمان بلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ازبکستان میں شادی کی تقریبات کو فضول خرچی سے بچانے کےلیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلیے ایک قانونی مسودہ تیار کیا جارہا ہے، مسودے کی شقوں کے تحت شادی کی تقریبات میں 150 سے زائد مہمان بلانے، کھانے میں زیادہ گوشت والی ڈش رکھنے اور فنکشن کےلیے گلوکاروں اور مہنگی گاڑیوں کی بکنگ کرانے پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔اس مسودے کی شق منظر عام پر آنے کے باوجود ابھی اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو کیا سزا دی جائے گی۔
تازہ ترین