• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ہزاروں فٹ بلند پہاڑوں کے بیچ و بیچ موجود شیشے سے بنا پُل


چین کے پہاڑی علاقے میں اونچے پہاڑ وں کی بلند ی پر دنیا کا سب سے بڑا شیشے کا پل تعمیرکیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کیلئے نہیں ہے ۔ یہ پل بلند ترین پہاڑی سلسلے کے درمیان بنایا گیا ہے اور وادی میں کلف کی مدد سے لٹکا یہ پُل186میٹر اونچائی پرلگ بھگ 66منزلہ عمارت کی اونچائی کے بربر ہو گا ۔

اس پل کے اوپر چلتے ہو ئے آ پ کے قدموں تلے مظبوط ترین شیشہ ہو تا ہے جو اتنا شفاف ہے کہ ہزارو ں فٹ نیچے کا منظر صاف دکھائی دیتا ہے۔

کئی ٹن تک کا وزن یہ گلاس برج برداشت کر سکتا ہے جس پر بیک وقت 80افراد چہل قدمی کرکے اس ایڈونچر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں لیکن کمزور دل افراد کی ہمت فوراً جواب دے جاتی ہے جو نیچے دیکھتے ہی اپنے حواس کھو بیٹھتے ہیں اور فرار کا راستہ تلاش کرتے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ چین کے دیگر گلاس برج بھی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں جو مقامی افراد سمیت سیاحوں کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین