• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نےورٹیکل گارڈننگ کا آغاز کردیا

پنجاب حکومت نےورٹیکل گارڈننگ کا آغاز کردیا

پنجاب حکومت نے شہر میں ورٹیکل گارڈننگ کا آغاز کرکے لاہور کو پھر سے منفرد بنادیا۔

باغات کا شہر لاہور جو گزشتہ کچھ برسوں سے ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتا نظر آ رہاہے لیکن بدلے میں آہستہ آہستہ اپنا قدرتی حسن کھونے لگا۔

پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات نے شہری ترقی کو قدرتی حسن کو نگلنے سے بچا لیا، یہی وجہ ہے کہ جگہ جگہ پھولوں اورسبزے کے نظارے ہیں ۔

ہوری زونٹل گارڈننگ کے بعد پاکستان میں پنجاب پہلا صوبہ اور لاہور وہ پہلا شہر ہے جہاں ورٹیکل گارڈننگ کے تجربات دکھائی دینے لگے ہیں۔

ورٹیکل گارڈننگ کی یہ انوکھی اور دلفریب کاوش اب تک دنیا کے چند ممالک میں کامیاب ہو چکی ہےجن میں پیرس، لندن، اسپین، سنگا پور اور امریکا جیسے ممالک شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کی یہ کاوش شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے۔

تازہ ترین