• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کرہ ارض کے علاوہ بھی دیگر سیاروں پر زندگی کے آثار موجود ہیں

لندن (نیوز ایجنسی) آنجہانی برطانوی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کا ایک نیا مقالہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایک نئی تھیوری سے پردہ ہٹایا ہے جس کی رو سے کرہ ارض کے علاوہ بھی دیگر سیاروں پر زندگی کے آثار موجود ہیں۔ اسٹیفن ہاکنگ کی نئی تھیوری وفات کے بعد سامنے آئی،ب گ بینگ تھیوری میں نئی پیشرفت کا امکان ہے بلجیم کی کے یو لی ون یونیورسٹی کے ماہر فزکس تھامس ہرٹوگ نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ مقالہ اسٹیفن ہاکنگ کے ساتھ مل کر لکھا تھا جسے اب ایک سائنسی جریدے نے شائع کیا ہے۔ اس مقالے میں ہاکنگ نے نئے سیاروں کے بارے میں تفصیلی لکھا ہے جو کہ ان کی اپنی بگ بینگ تھیوری کے اسرار و رموز پر مزید روشنی ڈالنے میں مدد دے گا۔

تازہ ترین