• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ کی نالائقی،آئی پی ایل افتتاحی تقریب کپتانوں کے بغیر

بھارتی بورڈ کی نالائقی،آئی پی ایل افتتاحی تقریب کپتانوں کے بغیر

ممبئی ( جنگ نیوز ) دنیا کا امیر اور بااثر ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے نااہلی سامنے آگئی۔ حکام کی نالائقی نے انڈین پریمیئر لیگ ٹیموں کے کپتانوں کو اس سال افتتاحی تقریب سے باہر کردیا۔ آئی پی ایل کا آغاز سات اپریل کوممبئی میں ہوگا جس میں صرف ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے کپتان شریک ہوں گے، باقی کی شرکت چھ اپریل کو ریکارڈ کرائے جانے والے ویڈیو پیغامات کی حدتک ہوگی۔ ریکارڈنگ کے بعد وہ اپنے شہروں میں واپس جاکر ٹیمیں جوائن کریں گے۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوسرے روز یعنی آٹھ اپریل کو دہلی ڈیئر ڈیولز کو کنگز الیون پنجاب سے موہالی اور رائل چیلنجرز بنگلور کوکولکتہ نائٹ رائیڈرز سے کولکتہ میں مقابلہ کرنا ہے۔ ایسے میں اگر ویرات کوہلی، روی ایشون، دنیش کارتک، اور گوتم گمبھیر افتتاحی تقریب میں حصہ لیتے تو ان کے کیلئے ممبئی سے اپنے ٹیموں کو جوائن کرنا مشکل ہوجاتا۔

تازہ ترین