• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹن، بم دھماکوں کے ملزم نے خود کو اڑا لیا

آسٹن، بم دھماکوں کے ملزم نے خود کو اڑا لیا

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) آسٹن میں پارسل کے ذریعے پے درپے بم حملے کرنے والے ملزم نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈاک کے ذریعے خطوط میں بم بھیجنے والے مبینہ حملہ آور نے خود کشی کر لی ہے ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جیسے ہی اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی اس نے اپنی گاڑی میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ اس دوران دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم ایک سفید فام تھا ، تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے ۔ پولیس کو شک ہے کہ یہ وہی حملہ آور ہے جس نے رواں ماہ آسٹن اور ٹیکساس کے علاقوں میں 6 پارسل بم پہنچائے تھے ۔ خیال رہے کہ رواں برس مارچ سے ریاستی دارالحکومت آسٹن میں متعدد پیکٹ بم حملے کیے جا چکے ہیں ۔ ان بم دھماکوں کی صدر ٹرمپ نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکوں میں ملوث شخص ذہنی طور پر بیمار ہے ۔ ٹرمپ نے فوری طور پر ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے ۔ جس کے بعد پولیس نے تحقیقات مزید تیز کر دی ہیں ۔

تازہ ترین