• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ انوار کو آج عدالت میں پیش کرنے کا امکان

راؤ انوار کو آج عدالت میں پیش کرنے کا امکان،جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے سندھ پولیس نے کمر کس لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتارہونےوالے ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کاجسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کےلیے سندھ پولیس نے کمر کس لی ،راؤ انوار کو گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے ۔راؤ انوار کے خلاف دو مقدمات درج ہیں ،پہلا مقدمہ نقیب اللہ قتل کیس جبکہ دوسرا اسلحہ ایکٹ اور دھماکہ خیزمواد کا درج ہے ،راؤ انوار ودیگر کے خلاف کیس سچل تھانے میں درج ہے ،راؤ انوار ودیگر کے خلاف دوسرا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں درج ہے ، نقیب اللہ قتل کیس میں ڈی ایس پی قمر احمدسمیت 10ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان میں کانسٹیبل عبدالعلی ،شفیق احمد اور غلام نازک شامل سب انسپکٹر یاسین شامل ،اے ایس ائی سپرد حسین،اے ایس ائی اللہ یار،ہیڈ کانسٹیبل اقبال بھی ملزمان میں شامل ،کانسٹیبل ارشد علی،ہیڈ کانسٹیبل خضر حیات بھی گرفتار ہیں،رائو انوار سمیت 15 ملزمان تاحال مفرور ہیں،راؤ انوار سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے ہیں،دونوں مقدمات میں راو انوار، شعیب شیخ عرف شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت مرکزی ملزمان نامزد ہیں،نقیب اللہ قتل کیس میں حتمی چالان جمع کرایا جا چکا ہے ،اسلحہ ایکٹ اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ ابتدائی مراحل میں ہے۔

تازہ ترین