• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ کیاجائے73ء سے پہلے کاپاکستان اچھاتھایاآج کا؟ خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا ہےکہ23مارچ1940ء قیام پاکستان کی قرارداد منظورہونے کادن تھااور 18مارچ 1984تعمیرپاکستان کے عزم کادن ہے ،14اگست 1947ء کو اگر 100 امیرترین افرادکی فہرست بنائیںتووہ مہاجرہی نکلیں گے اور وہ پاکستان کی وجہ سے امیرنہیںتھے بلکہ پاکستان ان کی وجہ سے امیرتھا،اگرآج 70سال کے بعدیہ فہرست بنائی جائے توصورتحال مختلف ہوگی،1973ء تک ملک مہاجر بیورو کریٹس نے چلایااور73ء کے بعدپاکستان ہمیں نہیں چلانے دیا گیاتوآج یہ فیصلہ کرلیں کہ 73ء سے پہلے کاپاکستان اچھا تھایاآج کا؟،انہوں نے فاروق ستار کو ایک بات پھر پارٹی سنبھالنے کی دعوت دی۔ دوسری جانب سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہناتھاکہ پارٹی اصولوں کے تحت ہی چلائی جائیگی ۔یومِ پاکستان کے موقع پرعارضی مرکز بہادر آبادپرہونیو الی سادہ اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئےخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ پاکستان کاحصول 1857ء کی جنگ آزادی کاثمر ہے ،برصغیرکے مسلمانوں نے ایک خواب دیکھااوراس خواب کو23مارچ 1940ء قراردارپاکستان کی شکل میںسامنے لایاگیالیکن کیاآج ہم نے اقبا ل کے خوابو ں اورقائداعظم کے افکارکے مطابق پاکستان کو بنالیا ہے ایسا نہیں ہے۔ پاکستان اورمہاجرایک لازم وملزوم حقیقت ہیں مہاجروںنے اس سرزمین پرقدم رکھاتویہ پاک سرزمین بن گئی،ہمارے اجدادنے اس خطے میںرہ کرقیام پاکستان کی جدوجہدکی انہیںمعلوم تھاکہ جہاںوہ رہتے ہیںاس علاقے کی سرحد یںبھی پاکستان سے نہیںملیںگی لیکن یہ ہمارے اجداد کادیوانہ پن تھاکہ وہ عقل سے آگے جذبات میںڈوپ کردوڑرہے تھے۔ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستارکوایک بارپھردعوت دی کہ وہ اصولوںکے تابے رہتے ہوئے آئیںاورتنظیم سنبھالیں۔ سینئرڈپٹی کنو ینر محمد عامرخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجروںنے پاکستان بنانے کے لئے 20لاکھ سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کئے اوریہی نہیںبلکہ جب پاکستان بچانے کامرحلہ آیاتوہم نے 8لاکھ سے زائد جانوںکے نذرانے پیش کیے ،یہ ہمارے اجداد کی تاریخ ہے۔ اس موقع پرانہوںنے ایم کیوایم کی روایات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کارکنوںکی امانت ہے اور یہ اپنے اصو لو ں اور ضابطوںکے تحت ہی چلائی جائیگی، پیراشوٹ کے ذریعے اترنے والے افرادکی ایم کیوایم میںکوئی جگہ نہیں جوبھی تنظیمی مراحل سے گزرکرآئے گا منصب اورذمہ دار یاںاسی کی امانت ہیں۔عامرخان نے کہاکہ ایک نابالغ پیر اشوٹر میڈ یا پرکہتا پھررہاہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی میراث نہیںیہی بات توہم ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکوبھی سمجھار ہے ہیںکہ وہ آئیں اورتنظیم کی ذمہ داریاںنبھائیںلیکن اصولوں اور ضا بطوںکے ساتھ۔
تازہ ترین