• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نواز کو برطانیہ آنے کی اجازت دی جائے، سیف احمد

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کے رہنمائوں حاجی سیف احمد اور اسد بٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کو برطانیہ آنے کی اجازت نہ ملنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری حاجی سیف احمد اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ برطانیہ اسد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیب پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کارروائی بند کرے۔ ان لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ نیب کو چاہئے کہ احتساب کرنا ہے تو سب کا کرے ایک جماعت کا احتساب سراسر ناانصافی اور انتقامی کارروائی ہے۔ حاجی سیف احمد اور اسد بٹ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ان کی اہلیہ اور بیٹی مریم نواز شریف کی والدہ جوکہ لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں ان کو ملنے کی فوری طورپر اجازت دی جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ناانصافی ہے لہٰذا دونوں باپ اور بیٹی کو لندن آنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کر سکیں۔
تازہ ترین