• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ فلم ’سوپر ٹروپر‘ 2 کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ فلم ’سوپر ٹروپر‘ 2کانیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی کرائم مسٹری فلم ’سوپر ٹروپر‘ 2کانیاٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔


ہدایتکارجے چندرا شیکرکی یہ فلم 2001میں ریلیز ہونیوالی سوپر ٹروپر فلم کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایسے سوپر پولیس اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں کینیڈا اور امریکا کے درمیان ہونیوالے سرحدی تنازعے کے دوران اہم ٹاسک سونپا جاتاہے۔

ہالی وڈ فلم ’سوپر ٹروپر‘ 2کانیا ٹریلر جاری

ان اہلکاروں کو متنازعہ علاقے میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے تمام رکاوٹوں کو ختم کرنا ہوتا ہے اور متنازعہ علاقے میں ہائی وے پیٹرول اسٹیشن قائم کرنا ہوتا ہے ۔


ہالی وڈ فلم ’سوپر ٹروپر‘ 2کانیا ٹریلر جاری

رچرڈ پیریلو کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہالی وڈ اداکارپال سوٹر،اسٹیولیمے،ایریک اسٹول ہینسکی ، کیون ہیفمین اور خود ہدایتکارجے چندرا شیکربھی جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

کامیڈی، ڈرامہ اور مسٹری سے بھرپور یہ کرائم فلم فاکس سرچ لائٹ پکچرز کے تحت20 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین