• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہونے والے تمام کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئیں

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول (South Tyrol) میں برفانی تودہ گرنے سے پانچ جرمن کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ دو مختلف مقامات پر پیش آیا جہاں برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہونے والے تمام کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون کوہ پیما بھی شامل ہیں، جس کے والد بھی اسی حادثے میں ہلاک ہوئے۔

اٹلی کے ریسکیو حکام نے بتایا کہ کوہ پیما علیحدہ علیحدہ گروپس میں سفر کر رہے تھے، جس میں سے ایک گروپ کے تین افراد مکمل طور پر برفانی تودے میں بہہ گئے اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے کوہ پیماؤں نے امدادی ٹیموں کو اطلاع دی، جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں مزید برفانی تودے گرنے کا خطرہ موجود ہے، اس لیے سرچ آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری رکھا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید