• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ایمنسٹی اسکیم پر اظہارِ تحفظ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ایمنسٹی اسکیم پر  اظہارِ تحفظ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق ایف اےٹی ایف کی ای میل موصول ہوئی ہے،جس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ایمنسٹی اسکیم پر کچھ اعتراضات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے جو رپورٹ بھیجی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم عالمی اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے عین مطابق ہے۔

مشیر خزانہ نے وضاحت کی کہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین 2010ء سے استثنیٰ نہیں ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے منصوبہ دینا ہے، اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات منظور ہوئے تو پاکستان بلیک لسٹ سے بچ جائے گا۔

تازہ ترین