• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 10 اپریل ، 2018

ایک دن میں 35 کلو کھانا کھانے والا بادشاہ

ایک دن میں 35کلو کھانا کھانے والا بادشاہ

پندرہویں صدی میں مغربی بھارت کی ریاست گجرات میں ایک ایسا حکمراں گزراہے جو کافی خوش خوراک اور جسمانی طور پر کافی مضبوط تھا۔ اس کانام محمود بیگڑا (محمود شاہ اول )تھا ۔اس نے 53برس تک بھارتی ریاست گجرات پر حکمرانی کی ۔یعنی1458ءسے 1511 ءتک اسکی حکومت رہی۔محمود بیگڑا کھانے پینے کا اتنا شوقین تھا کہ وہ روزانہ بہت بڑی مقدار میں خوراک کھا تاتھا۔

زہر بھی ان کی خوراک تھا

یورپی تاریخ دانوں باربوسہ اور ورتھیما کے مطابق سلطان کی یہ عادت انھیں موت کے منہ تک لے گئی اور ایک بار انھیں زہر دینے کی بھی کوشش کی گئی جس کے بعد سے سلطان روزانہ زہر کی تھوڑی سی مقدار استعمال کیا کرتے تھے تاکہ جسم میں زہر کے خلاف مدافعت پیدا ہو۔


 ایک دن میں 35 کلو کھانا کھانے والا بادشاہ

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سلطان کے پرانے اور استعمال شدہ کپڑوں کو کوئی چھوتا تک نہیں تھا اور انھیں جلادیا جاتا تھا کیونکہ یہ زہر آلود ہوجاتے تھے۔

سلطان کا ناشتہ

سلطان کے ناشتے میں ایک ایک کپ شہداور پگھلاہوا مکھن اور ایک سو پچاس اعلیٰ معیار کے کیلے (جنھیں عہد حاضر میں گولڈن بنانا کہتے ہیں)شامل ہوا کرتا تھا۔


 ایک دن میں 35 کلو کھانا کھانے والا بادشاہ

وہ روزانہ35سے 37کلوگرام خوراک استعمال کرتے تھے۔ایرانی اور یورپی سیاح جیسے کہ باربوسہ اور ورتھیما ،ان کا کہنا ہے کہ سلطان اس حد تک خوش خوراک تھا کہ اس کی روزانہ کی خوراک لگ بھگ 35سے 37کلوگرام تک ہوتی تھی جو گجرات میں ایک من کے برابر ہوتا ہے۔

کئی کلو کا میٹھا

اگرکبھی سلطان خوراک سے شکم سیر نہ ہوتے تو وہ پانچ کلو کے قریب میٹھا کھاتے تھے جو خشک چاول سے بنا ہوتا تھا۔

ایک دن میں 35کلو کھانا کھانے والا بادشاہ

خوشی خوراکی کے باوجود رات کو بھوکے

سلطان کو اکثر راتوں کو بھوک لگا کرتی تھی جس کے باعث ان کے بستر کے دونوں جانب گوشت سےتیار کیے گئے سموسوں کی بڑی پلیٹیں رکھی جاتی تھیں تاکہ اگر انھیں رات میں بھوک محسو س ہوتو وہ انھیں کھالیں۔


ایک دن میں 35کلو کھانا کھانے والا بادشاہ

خلیج کھمبات کا شہزادہ

سلطان کی زہرہضم کرلینے کی کہانی بہت مشہور تھی اور جنھوں نے سترہویں صدی کےمزاحیہ شاعر سموئیل بٹلرکی مزاحیہ نظم پڑھی ہے ، وہ شہزادہ کھمبات (ریاست کاٹھیاواڑ کےقریب )کی روزانہ کی خوراک اور ان کی زہر خورانی سے واقف ہوںگے کہ سلطان کا مزاج کیا تھا۔

 ایک دن میں 35 کلو کھانا کھانے والا بادشاہ

کھانے کے لیے زندہ رہنا

سلطان محمود بیگڑا اپنی خوش خوراکی اور بہت زیادہ کھانے کے حوالے سے کہا کرتے تھے کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنے اس کمتر غلام کو گجرات کی حکمرانی نہ دیتے تو کون اس کی بھوک کو مٹاتا۔


 ایک دن میں 35 کلو کھانا کھانے والا بادشاہ