• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وال پیپر یا پینٹ؟

گھر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد جب گھر کی اندرونی دیواروں کو Finishکرنے کا وقت آتا ہے تو ہر شخص دوہری مشکل میں مبتلا ہوتا ہے۔دیواروں کو پینٹ کروایا جائے یا ان پر وال پیپر سے سجاوٹ کی جائے؟ بنیادی، ہموار دیوار اور استرکاری کے لیے تو پینٹ کا انتخاب کرنا سب سے آسان اور مؤثر آپشن ہوتا ہے، تاہم اگر آپ دیوار کو پیچیدہ ڈیزائن اور ٹیکسچرٹون دینا چاہتے ہیں تو اتنا آسان نہیں کہ آپ جو چیز حاصل کرنا چاہتے ہیں، کام کے بعد وہی چیز سامنے بھی آئے۔ اس کے لیے آپ کو تجربہ کار اور باہنر پروفیشنلز کو ڈھونڈنا پڑے گا۔

وال پیپر اگر خراب ہوجائے تو اسے ٹھیک کرنا آسان ہوتا ہے، تاہم اگر اس میں دانے آجائیں یا اس کا نمونہ اپنے جگہ سے حل جائے تو مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ اس کا حل ماہر پروفیشنلز کے پاس ہی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، اگر لاگت کی بات کریں تو اچھا، معیاری وال پیپر ، پینٹ کے مقابلے میں زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔

آپ پینٹ کا انتخاب کریں یا وال پیپر کا، دونوں کے اپنے اپنے فائدے اور نقصانات ہوتےہیں۔بہرحال، آخر میں بات یہاں ختم ہوتی ہے کہ آپ اپنے گھر کی دیواروں پر پینٹ یا وال پیپر استعمال کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اور اسی سوال کے لیے مطلوب جواب ہی اس بات کا تعین کرے گا کہ آپ کو پینٹ کا انتخاب کرنا چاہیے یا وال پیپر کے ساتھ جانا چاہیے۔

کنٹراسٹContrast

جب کمرے کے ماحول کو ڈرامائی Contrastدینا مطلوب ہو تو پینٹ کا مقابلہ کوئی وال پیپر نہیں کرسکتا۔آپ اس کمرے پر نظر ڈالیں اور اندازہ کریں کہ کس طرح دیوار کے شوخ لال رنگ نے پورے کمرے میں گرم جوشی اور جان ڈال دی ہے۔ لال دیوار کو چھوڑ کر باقی پورا کمرہ ہلکے رنگ کے فرنیچر ، فکسچر اور دیگر Accessoriesکے ساتھ سجایا گیا ہے۔سینٹر ٹیبل کا ٹاپ گلاس میز کو ٹون ڈاؤن کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ماڈرن Lookدے رہا ہے۔

جب دیوار کو زندگی دینا مقصود ہو

آپ کے گھر کے اوپری حصے کو جاتی سیڑھیوں کے ساتھ والی دیوار کو سجانا ایک آرٹ ہے۔ یہ وہ دیوار ہے، جسے آتا جاتا ہر شخص لامحالہ قریب سے دیکھتا ہے اور اگر کوئی منفردیت یا کوئی مسئلہ نظر آئے تو اس کا بغور جائزہ بھی لیتا ہے۔ اس دیوار میں جان ڈالنا ہر کسی کی خواہش اور امتحان ہوتا ہے۔ اس دیوار کے لیے وال پیپر کا انتخاب بہتر چوائس ثابت ہوسکتی ہے ۔ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ وال پیپر ایسا ہو کہ وہ ماحول پر خوشگوار اثرات کا باعث بنے۔

وال پیپر یا پینٹ؟

ٹیکسچر اور چمک

گھر کی کسی بھی دیوار پر سیمنٹ اور پینٹ کے ساتھ ہائی اینڈ ٹیکسچر تخلیق کرناانتہائی مشکل طلب کام ہے۔ اس کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ ایک تو یہ کہ یہ کام تخلیق دینے کے لیے آپ کے پاس انتہائی ماہر کاریگر دستیاب ہونا چاہیے۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہےکہ ہم جس ماحول میں رہتے ہیں، وہاں نمی کی وجہ سے سیمنٹ اور پینٹ کا ٹیکسچر اکھڑنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔ اس کا بہترین متبادل حل یہ ہے کہ گولڈ یا سلور کلر میں ٹیکسچرڈ وال پیپر کا انتخاب کریں، یہ آپ کے کمرے کو چمک بخش دے گا۔

دیوار جو خوابوں کی دنیا میں لے جائے

آپ کے بیڈ کے ہیڈ بورڈ کے ساتھ بیک گراؤنڈکو ایسا ہونا چاہیے کہ جسے دیکھ کر آپ کا دل خوابوں کی دنیا میں جانے کا کرے۔رنگ اور ڈیزائن کا تڑکا آپ کے بیڈروم کے موڈ کو بدل کر رکھ سکتا ہے۔ بیڈ روم میں اس طرح کا سوسن کے پھولوں کا تالاب ، جو خوابیدہ محسوسات کو اُبھارتا ہے، اسے آپ وال پیپر اور پینٹ، دونوں طرح سے حاصل کرسکتے ہیں۔ پینٹ کے ذریعے یہ ڈیزائن بنوانا وقت طلب ہوسکتا ہے، کیوں کہ یہ سادہ پینٹ نہیں ہے، اس کے برعکس وال پیپر کے ذریعے کم وقت میں مطلوبہ وال بنوائی جاسکتی ہے۔

وال آرٹ

یہ وال آرٹ ان افراد کے لیے ہے، جو یہ نہیں چاہتے کہ وال پیپر کا Patternسارے کمرے پر حاوی ہوجائے۔ دیوارپر پینٹ کے لیے روشن رنگ کا انتخاب کریں، جیسے پیلا رنگ۔ دیوار کے ایک ہی اسلوب کو توڑنے کے لیے دیوار پر اپنےذوق کے مطابق کسی پھول کا ڈیزائن چسپاں کردیں۔یہ سادہ اور جدید دیوار آپ کے شاہانہ ذوق کی عکاس ہے۔

وال پیپر یا پینٹ؟

کلاسک خوبصورتی

جب شاندار وال پینلز کے ساتھ گھر کو کلاسک تھیم دینا مطلب ہوتو ایسا Contrastوال پیپر سے ملنا ناممکن ہوجاتا ہے، اس کے لیے آپ کے پاس واحد چوائس وال پینٹ ہے۔اس کمرے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں وال پینٹ کے ساتھ ساتھ دیوار پر نصب کی گئی پینٹنگز، فرنیچر، فکسچر اور دیگر ہر چیز اپنی جگہ نمایاں طور پر دیکھی جاسکتی ہے اور ہر چیز ایک دوسرے کو کامپلی منٹ کررہی ہے۔اسی لئے تو اسے کلاس بیوٹی کا نام دیا گیا ہے۔

تازہ ترین